ٹرمپ کا ریاض ایئرپورٹ حملے پر ردعمل، سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی
امریکی صدر نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دے دیا، سعودی ولی عہد سے رابطے کا عندیہ دیتے ہوئے ممکنہ امریکی کارروائی کا جائزہ لینے کا اعلان بھی کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس معاملے پر بات کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حالیہ حملے کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے اور امریکا اس معاملے پر فیصلہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بہت تیزی سے کارروائی کرتا ہے۔
یمن میں سعودی حملوں میں امریکا کی ممکنہ شمولیت سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اس معاملے میں شامل ہوسکتا ہے اور اس امکان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنی حفاظت کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم امریکا بھی صورتِ حال کا جائزہ لے گا۔
