خیبرپختونخوا میں فوج تعینات، وفاقی حکومت کی جانب سے حکمنامہ جاری

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔
پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان، پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔

Back to top button