پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتےہوئے کہا ہےکہ جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے،دونوں ملکوں کو کہاکہ جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے، تمام جنگیں رکوانا میرےلیے اعزاز ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ میں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں،پھر بھی مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں،پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی،پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے،بھاری ٹیرف لگائیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائےگئے،جنگیں رکوانے کےلیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی،تمام جنگیں رکوانا میرےلیے اعزاز ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے معاملے کےبعد کیوبا سے بھی نمٹا جائےگا،ڈیل کو حتمی شکل دینے کےلیے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔
ایران کے خلاف مزید کارروائی ہوسکتی ہے : صدر ٹرمپ
انہوں نے کہا ہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتاہے،امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کرسکتا ہے،سوال یہ ہےکہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونےدیا جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آبنائےہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے،امریکا آبنائےہرمز سے اپنی مرضی کےمطابق تیل نکال رہا ہے،آبنائے ہرمز سے آج جنگ سے پہلے کےمقابلے میں زیادہ تیل برآمد ہورہا ہے۔
