خیبرپختونخوا : سرکاری فنڈز کے اجراء کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ

 

 

 

 

خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کےبغیر ایس اے پی (سیپ) سسٹم میں فنڈز کے اندراج پر پابندی عائد کر دی ہے،جب کہ فنڈز کے اجراء میں تاخیر،غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی کرنےوالے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائےگی۔

محکمہ خزانہ کےمطابق سرکاری فنڈز کے اجراء اور اندراج کےلیے نئے ضابطہ کار جاری کردیےگئے ہیں،جن کے تحت مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری یا ہدایت کےبغیر سیپ سسٹم میں فنڈز درج نہیں کیے جاسکیں گے۔

دستاویز کےمطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی)اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کےتحت فنڈز کے اجراء کےلیے مقررہ فارمیٹس پر عمل درآمد لازمی قراردیا گیاہے۔

فنڈز کے اجراء میں تاخیر یا طےشدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر یا اہلکار کےخلاف انضباطی کارروائی کی جائےگی۔

گنڈاپور کی گیم بن گئی، 68 اسمبلی اراکین کی حمایت حاصل

دستاویز میں ترقیاتی اور جاری بجٹ کے فنڈز کے اجراء اور اخراجات کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور دوبارہ تخصیص کےلیے مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی ہوگی،جب کہ فوری نوعیت کے فنڈز جاری کرنے کےلیے بھی سیکرٹری خزانہ یا متعلقہ مجاز افسر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا۔

محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہےکہ منظوری کےمقررہ طریقہ کار کو نظر انداز کرنے کےلیے فوری فنڈز کے اجراء کی سہولت استعمال نہیں کی جاسکے گی،ترقیاتی اور جاری فنڈز کو منظوری کی تاریخ ہی پر سیپ سسٹم میں درج کرنا ہوگا،جب کہ اندراج میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسر کو اس کی مناسب وجہ ریکارڈ پر لانا ہوگی۔

 

Back to top button