حوثیوں کے اسلحے کے 120 سے زائد ذخائر تباہ کر دیے: سعودی فوجی اتحاد

 

 

 

 

ترجمان سعودی فوجی اتحاد میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کےلیے سعودی عرب متحد ہے،سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے یمن میں حوثیوں کے اسلحے کے120  سے زائد ذخیرے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے متعدد ایئرپورٹس، تیل کی تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانےکی کوشش کی،تاہم دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔

ترکی المالکی نے کہاکہ حوثیوں کے حملے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں،دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے فائر کیے گئے متعدد میزائلوں اور راکٹ لانچرز کو تباہ کردیا۔

ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوج اتارنے اور جوہری حملے کا امکان مسترد کر دیا

انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنادی گئی،یمن کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے اسلحے کے 120 سےزائد ذخیرے تباہ کردیے۔

ترجمانی سعودی اتحادی فوج کاکہنا تھاکہ یمن میں صنعا کےبعض علاقوں میں حوثی ملیشیا نے میزائل فائر کیے،صنعا کے متاثرہ علاقوں سے آبادی کا انخلا کیا جا رہاہے۔

Back to top button