دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہیں: شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی دہشت گردی کو کسی صورت سپورٹ نہیں کرتی،ہم نے دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آپ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر آئے اور پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،آپ پی ٹی آئی ختم کرنے آئے ہیں یا دہشت گردی ختم کرنے؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کےخلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی اب بھی اپنا آئینی کردار نبھائے تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں : رانا ثنا اللہ
شوکت یوسفزئی نے کہاکہ مذاکرات تو پہلے بھی ہوئےتھے،ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ الزام لگایا جاتا ہے کہ پولیس کو فنڈز نہیں دیےجاتے، خیبرپختونخوا حکومت نے 2 فیصد بجٹ پولیس پر خرچ کیا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مطالبہ تو ہمارا تھا،پُرامن احتجاج تو ہم کر رہے تھے، ہمارے مطالبات تو اپنی جگہ رہ گئے،پی ٹی آئی دہشت گردی کو کسی صورت سپورٹ نہیں کرتی،ایمرجنسی لگاکر پوری جماعت کو کہناکہ دہشت گردوں کی سپورٹ ہے، بہت غلط ہے۔
