خیبرپختونخوا : پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ

 

 

 

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے دور میں تعینات سرکاری قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا،محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے قانونی مشیروں کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے سرکاری محکموں میں تعینات قانونی مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کےلیے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے اس حوالے سے محکمہ قانون کو رپورٹ کیاجائے۔سرکاری امور کی روانی برقرار رکھنے کےلیے نئے قانونی مشیروں کی تقرریاں بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق سرکاری محکموں کےلیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کےلیے کی گئی تھی۔ یہ تقرریاں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی تھیں۔

آفریدی دور حکومت: خیبرپختونخوا میں 1149 افراد شہید ہوئے، سرکاری رپورٹ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیر قانون عامر جاوید نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرح سرکاری محکموں میں بھی جلد وکلا کی تقرری کی جائے گی۔

عامر جاوید کےمطابق سرکاری وکلا کی نئی تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، جب کہ عہدوں سے ہٹائےجانے والے وکلا میں سے کوئی امیدوار میرٹ پر پورا اترا تو اسے دوبارہ بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔

 

Back to top button