امریکی وزیر خزانہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کاکہنا تھاکہ نئی پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کےتحت عائد کی گئی ہیں،ایران سے تعلق پر ایک عراقی بینک اور مشرق وسطیٰ و ایشیا میں قائم مالیاتی نیٹ ورکس پر پابندیاں لگائیں۔
ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوج اتارنے اور جوہری حملے کا امکان مسترد کر دیا
انہوں نے کہاکہ ایرانی معیشت کےگرد گھیرا مزید تنگ ہورہا ہے،واشنگٹن ایران پر مالی دباؤ جاری رکھے گا۔
امریکی وزیرخزانہ کاکہنا تھاکہ ایرانی حکومت کو فوجی سرگرمیوں کےلیے مالی وسائل سے محروم کردیں گے،ایران کے نام نہاد اتحادی بھی اسے معاشی تباہی سے نہیں بچاسکتے۔
