سعودی عرب پر حوثیوں کے متعدد حملے، ریاض ایئرپورٹ پر 17 پاکستانی زخمی

 

 

 

 

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں توانائی تنصیبات، ائیرپورٹس اور عسکری اہداف پر متعدد حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ پاکستان کے سفیر نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے نتیجے میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے۔

حوثیوں کے مطابق حملوں میں ینبع میں واقع سعودی آرامکو کی تنصیب،شیبہ آئل فیلڈ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق حوثیوں کے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جب کہ سعودی حکام کی جانب سے بھی تاحال ان حملوں کےحوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ دنوں ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں17  پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔ ان کےمطابق زخمی ہونےوالوں میں5  خواتین بھی شامل ہیں۔

 

Back to top button