یمنی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

یمن کی مسلح افواج نے طائز شہر کے جنوب میں نجد قاسم کے علاقے میں حوثی باغیوں پر 2 فضائی حملے کیے، جب کہ تیسرا حملہ شہر کے مغرب میں واقع جبل حبشی میں اسلحے کے ایک ذخیرہ گاہ کو نشانہ بناکر کیا گیا۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ مختلف محاذوں پر لڑائی جاری ہے،جس کا مرکز جنوبی علاقوں میں ضلع المصرخ، الشقب اور العقروض کے محاذوں کے علاوہ شہر کے مغرب میں ذباب اور جبل حان کے اطراف کے علاقے ہیں۔
یمنی فوج نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں میں سے 129 ہلاک اور 176 زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے متعدد حملے، ریاض ایئرپورٹ پر 17 پاکستانی زخمی
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے سعودی عرب پر متعدد حملوں میں توانائی تنصیبات،ائیرپورٹس اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بناتےہوئے متعدد حملے کیے ہیں۔
حوثیوں کےمطابق جن اہداف پر حملے کیےگئے ہیں ان میں ینبع میں واقع سعودی آرامکو کی تنصیب،شیبہ آئل فیلڈ،ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ابہا ائیرپورٹ شامل ہیں۔
