عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کےبعد 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی، برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ کمی سے 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کےخدشات نے گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ہوادی تھی۔
ایران نے مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: اسماعیل بقائی
جمعے کو امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالر اضافے کے ساتھ بلند سطح پر بند ہوئی تھیں،گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا۔
