نیا حملہ ہوا تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر امریکی اڈے کو نشانہ بنائیں گے: محسن رضائی

 

 

 

 

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر نئے حملے کیے تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر امریکی اڈے کو نشانہ بنائیں گے

محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی طیارے ایران پر بمباری کےلیے کسی امریکی فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہیں،خواہ وہ اڈہ کسی یورپی ملک یا کسی دور دراز خطے میں واقع ہو،تو ایران ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائےگا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ تہران کا ردعمل صرف قریبی امریکی فوجی تنصیبات تک محدود نہیں رہےگا۔امریکا کی جانب سے کسی بھی نئے حملے کا جواب دور دراز علاقوں میں قائم امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بناکر دیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ اگر یورپی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات ایران کےخلاف حملوں کےلیے استعمال ہوئیں تو انہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

محسن رضائی نے ان ممالک کو بھی خبردار کیا جہاں امریکی فوجی دستے تعینات ہیں کہ وہ ایران کےخلاف فوجی کارروائیوں میں امریکہ کو سہولت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

 

Back to top button