گاڈی آئزنکوٹ کو اسرائیلی وزیراعظم بننے کےلیے اکثریت حاصل ہوگئی

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے حکومت سازی کےلیے پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیراعظم بننے کےلیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقاتوں کےبعد اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ کُل 67 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جب کہ 46 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے نیتن یاہو کی سفارش کی۔
اسرائیلی صدر نے کہاکہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانےکا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورت حال کو واضح کرنے کےلیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کےلیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی،جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔
