پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی: گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

 

 

 

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتےہوئے مطالبہ کیاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

یاد رہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،جس کےبعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

Back to top button