ایران نے روس کی مدد سے میزائل اورڈرون پروگرام بحال کرلیا،بلوم برگ

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ایران نے روس کی مدد سے میزائل،ڈرون پروگرام بحال کیاہے

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میزائل اور ڈرون بنانے والے کارخانوں کو نہ صرف محفوظ رکھا ہے بلکہ وہ اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مغربی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بیلسٹک میزائلوں اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے۔

رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے ایک مغربی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ روس ایران کو میزائل بھی فراہم کر رہا ہے۔

تاہم، روسی وزارت دفاع نے اس حوالے سے بلومبرگ کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے دفاعی صنعتی ڈھانچے کی بحالی اور ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافے پر توجہ دی ہے۔

Back to top button