ایران کا اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک جنگ جاری رکھے گا : باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتےہوئے واضح کیا ہےکہ تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹےگا
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کا مقصد ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا ہےجو مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی روک تھام کرسکے۔
قالیباف نے کہا کہ ایران نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ تہران مذاکرات کے ذریعے ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن اپنے مطالبات کی منظوری کےبغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔
قالیباف نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلتیں گزرچکی ہیں جن میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی کوششیں بھی شامل ہیں لیکن ان اقدامات کے باوجود ایرانی نظام بدستور کام کررہا ہے۔
