ایمرجنسی جاری رہی تو خیبرپختونخوا اسمبلی بحال نہیں ہوگی : طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی جاری رہی تو خیبرپختونخوا اسمبلی بحال نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پی ٹی آئی کے غائب اراکین کے پروڈکشن آرڈر پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی غیرمعینہ مدت اور گورنر راج 6 ماہ کےلیے ہے،ایمرجنسی جاری رہی تو وزیراعلی والی اسمبلی بحال نہیں ہوگی۔
