امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر قبضے کی مخالفت کردی

امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی مخالفت کردی۔
امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔ غزہ پر حماس جنگ کے بعد اسرائیل کا دوبارہ قبضے کاعمل درست عمل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا، ہمارا نقطہ نظر ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید 306فلسطینی شہید
میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔
