روس کا یوکرین کیلئے انسانی راہداریاں کھولنے کااعلان

روس نے یوکرین کیلئے انسانی راہداریاں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی فوج یوکرین کے متعدد شہروں میں فائربندی کرے گی اور متعدد شہروں میں انسانی ہمدردی کے تحت راہداریاں کھولے گی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ راہداریوں کو دارالحکومت کیف کے ساتھ ساتھ خارکیف، ماریوپول اور سومی کے شہروں سے ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھولا جائے گا۔روس کی جانب سے یہ اقدام فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی ذاتی درخواست پر اٹھایا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے کے شائع کردہ نقشوں کے مطابق کیف سے راہداری روسی اتحادی بیلاروس کی جانب لے جائے گی اور خارکیف کے شہریوں کے پاس صرف روس کی جانب جانے والی راہداری ہوگی جبکہ ماریوپول اور سومی سے راہداریاں یوکرین کے دوسرے شہروں اور روس دونوں کی جانب لے جائے گی۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جو لوگ کیف چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں ہوائی جہاز سے روس بھیجا جاسکے گا، اورانخلا کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیے جائیں گے۔ وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ روس اور پوری مہذب دنیا کو دھوکا دینے کی یوکرین کی جانب سے کوششیں اس بار بیکار ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم،پروازیں بحال کردیں

خیال رہے کہ روس کے حملے کی دنیا بھرمیں مذمت کی گئی ہے، حملے کے باعث 15 لاکھ سے زیادہ یوکرینی شہری بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور ہوچکے اورروسی معیشت کو مفلوج کرنے کے مقصد سے مغربی ممالک نے سخت پابندیاں لگائی ہیں۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو شروع کی گئی اس مہم کو ‘خصوصی فوجی آپریشن’ قرار دیا ہے، اس نے بارہا شہری علاقوں پر حملے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button