حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا : سعودی عرب

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینےکا اعلان کیاہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کرنےکا مطالبہ بھی کیاگیا۔
کابینہ نےخلیج تعاون کونسل اور جی20 کےساتھ علاقائی استحکام کےلیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیاکہ سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہےکہ سرکاری فورسز نے حوثی باغیوں کے اجتماعات اور گاڑیوں کو نشانہ بناتےہوئے 1208 حملے کیےہیں۔
ترجمان نے دعویٰ کیاکہ الجوف اور مارب کے محاذوں پر تقریباً 370 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کیاگیا جب کہ 120 گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
ماجد عبداللہ النزیلی نےکہا کہ حکومتی فورسز کی حوثیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجےمیں بعض محاذوں پر اہم پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کیاگیا اور ان پوزیشنز پر دوبارہ قبضے کی حوثیوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔
