امریکی مڈٹرم الیکشن: صدر ٹرمپ کا نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ انتخابی نتائج کو قبول کرنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہوں،ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کسی مشترکہ لائحہ عمل پر کام کیا جاسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلیے تیار ہوں، ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ امیگریشن کے معاملے پر کام کرسکتا ہوں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے تو میں انہیں ویٹو کر دوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا،اگر ہوتاتو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔
امریکی صدر نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ میں کابینہ میں تبدیلی کروں گا۔
امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی ری پبلکن پر واضح برتری
خیال رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنےکا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کےمطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہےجب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔
