امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کےلیے سکیورٹی الرٹ جاری

 

 

 

مشرق وسطی میں ایران اور یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کےلیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن، لبنان، اردن، عراق، شام سمیت 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سکیورٹی الرٹ میں خبردار کیاگیا ہےکہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

الرٹ میں کہاگیا ہےکہ خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطی کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

نائب امریکی صدر کا ایران سے جنگ میں ناکامیوں کا اعتراف

دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فوجی تنصیبات کی سکیورٹی، اہلکاروں کی تعیناتی اور کم قیمت ڈرونز سے نمٹنے میں ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فیصلے بڑی غلطیاں ثابت ہوئے،جن میں بہتری کےلیے اقدامات کیےگئے ہیں۔

 

Back to top button