یمن کی مسلح افواج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن : 1326 حملے، 370 جنگجو ہلاک

حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائی میں شدت آگئی، مسلح افواج نے 24 گھنٹوں کے دوران 1,326 حملے کرنے اور تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ درجنوں فوجی گاڑیاں اور عسکری تنصیبات بھی تباہ کرنے کا بتایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ’آپریشن ڈان آف یمن‘ کے تحت حوثی باغیوں کے اجتماعات،فوجی گاڑیوں،قلعہ بند ٹھکانوں اور فائرنگ کی پوزیشنز کو نشانہ بنایاگیا۔کارروائی میں جنگی طیاروں اور ڈرونز نے بھی حصہ لیا۔
بیان کےمطابق مارب کے مغرب میں مشرقی محاذ پر سرکاری فورسز نے پیش قدمی کی،جب کہ جنوبی اور مغربی محاذوں پر دباؤ بڑھاکر حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک کی منتقلی اور فوجی صف بندی کی صلاحیت محدود کردی گئی۔
عباس عراقچی: آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 دن کا منصوبہ دے دیا
یمنی فوج کاکہنا ہےکہ تعز میں سرکاری فورسز اور عوامی مزاحمتی گروپ نے متعدد پوزیشنز پر قبضہ کرکے بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لےلیا۔ تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنانے کے اعداد و شمار ابتدائی جائزے پر مبنی ہیں۔
ترجمان کےمطابق تمام حملے تصدیق کےبعد فوجی اہداف پر کیےگئے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔
