وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے،اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے،ایک یونٹ ہوں گے۔
مزاحمتی سیاست نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا: شوکت یوسف زئی
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے،صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کےخلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا،کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹریفک قوانین پر میٹنگ بلائی ہے،ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے گا، صوبے میں اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے۔

One Comment