نائب امریکی صدر کا ایران سے جنگ میں ناکامیوں کا اعتراف

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فوجی تنصیبات کی سکیورٹی، اہلکاروں کی تعیناتی اور کم قیمت ڈرونز سے نمٹنے میں ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فیصلے بڑی غلطیاں ثابت ہوئے،جن میں بہتری کےلیے اقدامات کیےگئے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں متعدد غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہاکہ جنگ کے دوران امریکی فوجی تنصیبات کی سکیورٹی میں خامیاں موجود تھیں اور بعض اوقات اہم معلومات ان تک نہیں پہنچ پاتیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہرناکامی کو انتہائی سنجیدگی سے لیاجائے گا۔امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے طریقہ کار نے فوجی حکمتِ عملی کی بعض کمزوریوں کو بھی نمایاں کیا ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے تسلیم کیاکہ بعض مقامات پر امریکی فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ بڑی غلطی ثابت ہوا،اس حوالے سے ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی خامیوں کو دور کیا جاسکے۔
یمن کی مسلح افواج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن : 1326 حملے، 370 جنگجو ہلاک
امریکی نائب صدر نے کم قیمت ڈرونز سے بڑھتےہوئے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کےلیے اپنی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی ہیں۔
جے ڈی وینس نے امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےکہا کہ واشنگٹن ایران سے ٹھوس اور حتمی ضمانت حاصل کرنےکی کوشش کر رہا ہےکہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔
