انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں : وزیراعلیٰ بلوچستان

 

 

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں نسلی بنیادوں پر صوبے بنائےگئے تو اس سے تباہی آئےگی،اگر صوبے بنانے ہیں تو محض انتظامی بنیادوں پر تشکیل دیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پنجاب کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ پنجاب اپنے این ایف سی (NFC)  شیئر سے بلوچستان کو حصہ دیتا ہے اور تعلیم کے فروغ کےلیے سالانہ ایک ارب روپے بھی فراہم کرتاہے۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے جغرافیہ اور طویل فاصلوں کو طرز حکمرانی کےلیے بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ سے بیٹھ کر پورے صوبے کا انتظام چلانا انتہائی مشکل ہے۔بعض علاقوں تک پہنچنے میں 6 سے 10 گھنٹے لگتےہیں اور کسی واقعے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں گھنٹوں درکار ہوتےہیں۔

وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے : گورنر خیبرپختونخوا

انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس یا دارالحکومت کی منتقلی کےلیے صرف اعلیٰ حکام کو منتقل کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ پورے حکومتی ڈھانچے اور بھاری فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں نیا ڈھانچہ بنانےسے پہلے وسائل کا درست جائزہ لینا ہوگا۔‘

 

Back to top button