لانگ مارچ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہو رہا ہے : اسد قیصر

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہو رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔
اسد قیصر نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی،علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا،مذاکرات صرف دکھاوے کےلیے کیے جارہے تھے۔
وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے : گورنر خیبرپختونخوا
یاد رہےکہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی ناکامی اور مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پارٹی قیادت کے کردار سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔ پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق اجلاس میں بعض رہنماؤں نے لانگ مارچ کی ناکامی کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر عائد کی تھی،جب کہ اجلاس میں شریک بیشتر ارکان نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو ٹھہرایا تھا۔
