نور مقدم کیس ، تمام گواہان پر جرح مکمل

اسلام آباد میں سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں ایک اہم اور بڑا مرحلہ بدھ کو مکمل ہو گیا جبکہ مرکزی ملزم کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق بھی ایک درخواست عدالت میں دائر کر دی۔

مقدمے کے ٹرائل کا بڑا مرحلہ مکمل کر لیا گیا جس میں استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان پر مقدمے میں نامزد تمام ملزموں کے وکلا نے جرح مکمل کر لی ہے۔ مرکزی ملزم کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیر التوا مقدمے سے متعلق وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جانب سے تین متفرق درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں، جن میں سے ایک درخواست میں پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرنے پر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

پریانتھا کیس میں روپوش 2 ملزم گرفتار

مرکزی ملزم کے وکیل سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے زیر التوا مقدمے کے دوران میڈیا کو مقدمے کی تفتیش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا جس پر عدالت کوئی مناسب کارروائی کرے۔ تاہم نور مقدم کیس کے دوران مرکزی ملزم کے وکیل کی تفتیشی افسر پر جرح کے دوران یہ بیان دیا تھا کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی پتلون خون آلود نہیں تھی جبکہ جائے وقوعہ سے برآمد کیے گئے چاقو اور پستول پر مرکزی ملزم کے فنگر پرنٹس نہیں پائے گئے۔

Back to top button