پریانتھا کیس میں روپوش 2 ملزم گرفتار

سیالکوٹ میں قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزم واقعے کے وقت فیکٹری کی چھت پر موجود تھے اور روپوش ہونے کے باعث ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں گرفتار ملزموں کی تعداد 88 ہو گئی ہے جب کہ گرفتار ملزم حمزہ اور لقمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائیگا جہاں ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے استدعا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس کے 79 ملزم پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور 7 ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر گوجرانوالہ جیل میں ہیں۔
نور مقدم کیس میں تمام گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی
تاہم 3 دسمبر 2021 کو سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کے لیے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
