واٹس ایپ صارفین کے لئے آن لائن خریداری کی سہولت متعارف

دنیا میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنیوالی ای شاپنگ ہر سال لاکھوں ڈالر کا بزنس کر رہی ہے، لوگ آن لائن پلیٹ فارم سے اشیا کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پیغام رسانی کی مقبول ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے بھی اپنے صارفین کو آن لائن خریداری کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ یوں تو کافی عرصے سے آن لائن خریداری کے فیچر متعارف کرانے کی جستجو میں تھی، تاہم اب ایپلی کیشن نے آن لائن خریداری کا فیچر متعارف کرا دیا۔ واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’’میٹا‘‘ کے بانی و فیس بک سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ نے آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کرا دیا، مارک زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ نے ابتدائی طور پر آن لائن خریداری کا آپشن ابھی صرف بھارت میں متعارف کرایا ہے، جہاں لوگ گھر بیٹھے واٹس ایپ پر آن لائن سٹور ’جیو مارٹ‘ سے خریداری کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے بانی نے بتایا کہ ’’جیو مارٹ‘‘ سے خریداری انتہائی آسان طریقے سے یعنی چیٹ باکس کے ذریعے کی جا سکے گی اور یہ آپشن فی الحال صرف بھارت میں ہی دستیاب ہے، ان کے مطابق خریدار اور سٹور ملازمین کے درمیان ہونے والی چیٹ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ ہوگی، یعنی اس پر کسی تیسری پارٹی کو رسائی حاصل نہیں ہوگی، یوں سمجھ لیں کہ چیٹ تک واٹس ایپ انتظامیہ کو بھی رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
کیا فوج عمران کے حملوں کا جواب مذمت سے ہی دے گی؟
یاد رہے کہ جیو مارٹ‘ بھارت کا سب سا بڑا ریٹیلر سٹور ہے اور اس کمپنی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر بھی کئی منصوبے ہیں، یہی کمپنی بھارت کی سب سے بڑی فون سروس کمپنی بھی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن خریداری کا آپشن پہلا آفیشل آپشن ہے، اس سے قبل اگرچہ چھوٹے موٹے کاروباری حضرات واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن کاروبار کرتے ہیں مگر وہ آفیشل فیچر کے تحت نہیں ہوگا بلکہ وہ عام چیٹنگ فیچر کے تحت ہی ہوتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں پہلی بار آن لائن خریداری کے فیچر کو متعارف کرائے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں آن لائن شاپنگ کے فیچر کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گی۔ اس فیچر کے تحت بزنس چیٹ کا ایک نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بھارت کے صرف ایک ہی سٹور ’’جیو مارٹ‘‘ کو رسائی دی گئی ہے اور بھارتی صارفین اپنے موبائل نمبر سے براہ راست چیٹ پر جا کر کوئی بھی چیز خرید سکتے ہیں اور واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے ہی آن لائن پیمنٹ کرسکیں گے۔
