ٹوئیٹر پر ’’آڈیو سٹیشن‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئیٹر نے صارفین کی دلچسپی کے پیش نظر ’’سپیسز‘‘ کی طرح نئے فیچر پر آزمائش شروع کر دی ہے، اور بہت جلد صارفین کیلئے ’’آڈیو سٹیشن‘‘ متعارف کروایا جائے گا، ٹوئٹر نے اپنی ٹوئٹ اور بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ دنیا بھر میں ’ٹوئٹر اسپیس‘ کے ٹیب کو بہتر بنانے کے فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی، جس کے تحت اب اسپیس کے ٹیب میں پوڈکاسٹ بھی سنے جا سکیں گے۔۔
ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپیس ٹیب میں جا کر لوگ اب خبریں بھی سن سکیں گے جبکہ وہ سپیسز کو ریکارڈ بھی کر سکیں گے، بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی اسپیس کے ٹیب میں جائیں گے تو انہیں تین آپشنز نظر آنے لگیں گی، جس میں سے ایک پوڈکاسٹ جبکہ دوسرا ’’سٹیشن‘‘ کا ٹیب ہوگا جس میں صارفین اپنی پسند کے مطابق مختلف خبریں، پروگرام اور رپورٹس کو سن سکیں گے، صارفین کرنٹ افیئرز، سپورٹس اور شوبز سمیت سیاست پر بھی آڈیو خبریں اور فیچرز سن سکیں گے، جو مختلف معروف نشریاتی اداروں کے ہوں گے۔
اسی طرح صارفین پوڈ کاسٹ کے ٹیب میں جا کر دنیا بھر کے سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے پوڈکاسٹ کو سن سکیں گے، ابتدائی طور پر اس فیچر کے تحت صارفین انگریزی زبان کے پوڈکاسٹ اور آڈیو نیوز سنی جا سکیں گی، تاہم مستقبل میں وہاں دیگر زبانوں کے پوڈ کاسٹ بھی سنے جا سکیں گے، اسی طرح ٹوئٹر سپیس کے فیچر کو بھی اپڈیٹ کر رہا ہے، جس کے بعد صارفین سپیسز کو ریکارڈ بھی کر سکیں گے۔

آج ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیت ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک اور ٹوئیٹر انتظامیہ میں خریداری معاہدہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے اور اس ضمن میں قانونی جنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایلون مسک نے اپریل میں ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54 ڈالر سے زائد کی پیش کش کر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا اور ٹوئٹر کے ڈائریکٹرز نے ان کی پیش کش کو قبول بھی کرلیا تھا۔
لیکن ایلون مسک نے ٹوئٹر پر بے تحاشا جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کا جواز بنا کر اسے فوری طور پر نہ خریدنے کا اعلان کیا تھا، اب ٹوئٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کو خریداری کے لیے دی گئی قانونی مہلت کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ اب ٹوئیٹر کی خریداری کے معاہدے کی تکمیل ڈائریکٹرز کی دوبارہ منظوری سمیت حکومتی اداروں کی اجازت سے مشروط ہوگی، ٹوئٹر انتظامیہ نے ’ہرٹ اسکاٹ روڈینو اینٹی ٹرسٹ ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب ایلون مسک کو اسی ایکٹ کے تحت دوبارہ خریداری کی اجازت اور معاہدے کرنے پڑیں گے۔

Back to top button