اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پرایران امریکہ سے ڈیل کیلئےرضامند

اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی شرط ایران انتہائی افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادہ،امریکہ سے ڈیل کیلئےرضامندی بھی ظاہرکردی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا کہ ایران اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بدلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بعض شرائط کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔
خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا ایران افزودہ یورینیم کا موجودہ ذخیرہ ترک کر دے گا، امریکا ایرانی شرائط کو تسلیم کرے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں تو تہران جوہری معاہدے پر دوبارہ دستخط کر دے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ قطر کے دوران کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آگئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، امید ہے کہ روس، یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا، اگرمناسب ہوا تو میں جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے لیے جاؤں گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے جب کہ خلیجی ممالک کےدورے کے دوران 4کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے، خلیجی ممالک کادورہ ریکارڈ دورہ ہے، 4 سے 5 روزمیں ساڑھے3 سے 4 کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے۔