ایران کا اسرائیل کے 10 طیارے مارگرانےکا دعویٰ

ایرانی حکام کی جانب سے ایک گھنٹےمیں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانےکا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایک گھنٹےکےدوران ایران کے مختلف شہروں میں 10 اسرائیلی طیاروں کو مارگرایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام نےایرانی فوج کے دعوےکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے 3 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ سمیت 2 اسرائیلی پائلٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی افواج نےان دعووں کی تردید کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی رات ایران کی شاہران آئل ڈپو پرحملہ کیا اور قدرتی گیس کی دو تنصیبات پر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے اسرائیل پر حملے جاری، 8اسرائیلی ہلاک ،متعدد زخمی
ایرانی میڈیا کےمطابق ایک ڈرون سے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا جس سےدھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ کو فوری طور پر بجھا لیا گیا۔
ایک اورقدرتی گیس پراسسینگ فیلڈ فجرےجام کو بوشہر صوبے میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
جواب میں ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا۔ تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جن میں متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ہفتے کی رات کے بعد ایران کا یہ تازہ حملہ ہے، حملوں میں کم ازکم 8 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہیں۔
پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا ہےکہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے اور مہلک حملےکیے جائیں گے۔