ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے کوئی درخواست نہیں کی۔ تاہم قطر کی ثالثی کی کوششوں کے تناظر میں قطری حکام کے ایران کے دورے کو قبول کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق قطری حکام کا دورہ ثالثی کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا اور اسے امریکا سے مذاکرات کی درخواست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر واشنگٹن نے آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

 

ایران نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی تو بھرپور فوجی کارروائی کریں گے: ٹرمپ

ایران کے تازہ مؤقف کے بعد دونوں ممالک کے بیانات میں واضح تضاد سامنے آیا ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود سفارتی اور ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

Back to top button