ایران نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی تو بھرپور فوجی کارروائی کریں گے: ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے یا قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تو بھرپور فوجی کارروائی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اسلامی جمہوریہ نے ایک ہزار میزائل ان کی جانب ہدف بنا کر رکھے ہیں، جو انہیں قتل کرنے یا قتل کی کوشش کی صورت میں داغے جا سکتے ہیں، جس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی تو امریکا فوری ردعمل دے گا۔ ان کے بقول امریکی فوج کو پہلے ہی ایسے احکامات دیے جا چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے مختلف علاقوں میں بھرپور فوجی کارروائی کی جائے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ امریکا ہر قسم کی فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار، بااختیار اور قادر ہے، اور ایران کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دریں اثنا امریکی صدر نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے قتل کی کسی بھی ممکنہ سازش کی صورت میں مخصوص ہدایات چھوڑ رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر حملہ ہوا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور اسی تناظر میں انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ایران پر ایسی بمباری کی جائے گی جیسی اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

 

ہتھیار ڈالنے سے امریکا کے ساتھ تنازع ختم نہیں ہو گا: باقر قالیباف

اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں امریکی صدر کے قتل کی مبینہ سازش سے متعلق انٹیلی جنس معلومات سامنے آنے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ تہران برسوں سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Back to top button