ہتھیار ڈالنے سے امریکا کے ساتھ تنازع ختم نہیں ہو گا: باقر قالیباف

 

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے سے امریکا کے ساتھ تنازع ختم نہیں ہو گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے جنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہونا چاہیے، تاہم یہ حقیقت بھی تسلیم کرنا ہوگی کہ امریکا کے ساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے اپنے دفاع کی تیاری کبھی ترک نہیں کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو امریکا پر کسی قسم کا اعتماد نہیں۔ مذاکرات کے دوران بھی انہوں نے امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ تہران کو واشنگٹن پر بالکل بھروسہ نہیں۔

 

امریکا خلاف ورزی کر رہا، تہران وعدوں پر قائم ہے: عباس عراقچی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوا تھا، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایران پر بعض مالی پابندیوں میں نرمی، جوہری پروگرام سے متعلق تکنیکی مذاکرات اور دونوں ممالک کی جانب سے تمام محاذوں پر جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق شامل تھا۔

Back to top button