امریکا خلاف ورزی کر رہا، تہران وعدوں پر قائم ہے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ تہران وعدوں پر قائم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اب تک اپنے تمام وعدے نبھائے ہیں، لیکن امریکا کے وزیر خزانہ نام نہاد مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کے تحت امریکا خطے میں مزید فوجی دستے تعینات نہ کرنے کا پابند ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق ایران نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں، جبکہ امریکی اقدامات معاہدے اور طے شدہ وعدوں کے برعکس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پیش رفت اسی وقت ممکن ہوگی جب دونوں فریق یکساں طور پر معاہدے کی شرائط پر عمل کریں۔

دوسری جانب عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورت حال پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

 

ایران کی مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست امریکا نے قبول کرلی : صدر ٹرمپ

ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔

Back to top button