ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دیدی

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کےلیےجاسوسی کے الزام میں ایران سے گرفتار کیے ایک شخص کوپھانسی دے دی۔
ایرانی خبر ایجنسی فارس نےتصدیق کی کہ ایران میں موساد کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔
ایجنسی کےمطابق جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔
ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارارہ نہیں : ایرانی صدر
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کےمطابق اسماعیل فکری کو پیر کی صبح پھانسی دی گئی جب کہ اسےدسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران نےالزام لگایا کہ اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اورانہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔
واضح رہےکہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔