ایران نےاسرائیل کوحملوں کابھرپورجواب دینےکااعلان
ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینےکےلیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیلی حملوں پرردعمل
گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔
صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں،خامنہ ای
گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔