ایران کی خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونےکی دھمکی

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ہمارے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا تو جواب میں ایک ایک خلیجی ملک کو اندھیرے میں ڈبودیں گے۔
یہ بات عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں خلیجی ممالک دو اہم عہدیداروں نے کی ہے تاہم حکومتِ ایران نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ایک خلیجی عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران نے واضح پیغام دیا کہ امریکی حملے کی صورت میں خلیجی ممالک کے بجلی کے بنیادی نظام اور انفرااسٹریکچر کو نشانہ بنائیں گے۔
ایک دوسرے علاقائی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایسے ہی انتباہی پیغامات مختلف دارالحکومتوں تک پہنچائے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایران نے صرف دھمکی ہی نہیں دی بلکہ مبینہ طور پر ایسے اہم تنصیبات اور اہداف کی فہرست بھی پیش کی جنہیں جوابی حملے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاہم ان اہداف کی تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔
