ایران اپنے دفاع میں کارروائیاں کررہا ہے : ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ان مقامات پر دفاعی کارروائیاں کررہا ہے جنہیں امریکی افواج جنگ بندی کی خلاف ورزی کےلیے استعمال کرتی ہیں
وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے کہاکہ جو کچھ پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوگا۔
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن ردعمل دیں گے : باقر قالیباف
دوسری جانب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے ثابت کیا تہران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہوچکا، کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک رد عمل دیں گے۔
