ایران اوراسرائیل کشیدگی،برطانیہ نےٹرمپ کو تحمل کامشورہ دیدیا

ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کے دوران برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے منصوبے کی منظوری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے کو تحمل کامشورہ دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سر کیئر اسٹار کے ترجمان نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’ کشیدگی کم کریں’۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائےخارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’ موجودہ صورتحال کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں، ہم تحمل، بردباری اور سفارتی راستے پر واپسی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہی سب سے بہتر راستہ ہے۔’

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب تہران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی جس سےایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیل نے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ’ اب مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔’

Back to top button