ایران پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے  میں شمولیت کاخواہمشند

ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ دفاعی معاہدے میں ایران کو  بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرکا کہنا تھا کہ او آئی سی کو  نیٹو  کی طرز   پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج  تشکیل دینی چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرکا کہنا تھا پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو  صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

اس سے قبل صدر  ایف  پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  اور  وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔

ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ  پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثےکی مانند ہے، پاکستان  اور  ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ  میڈیکل، توانائی  اور  بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانےکے  وسیع مواقع ہیں۔

 

Back to top button