ایران نے امریکی حملوں میں شہید شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں

ایران نے صوبہ ہرمزگان اور بندر خمیر میں امریکی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے 3 شہریوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افراد بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان کے بقول ایران جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک اپنے عوام کا وطن ہے اور وہ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ ان کے مطابق شہدا میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ گزشتہ رات ہرمزگان میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران امریکا نے پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کیا اور 8 بے گناہ ایرانی شہریوں کو قتل کر دیا۔

 

حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان مشکل میں کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے کہیں زیادہ متحد اور پرعزم ہیں اور اپنے وطن کے خلاف ہونے والی اس مبینہ مجرمانہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Back to top button