ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی 7 اجلاس کا اعلامیہ

جی 7 کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ سے متعلق جاری کردہ مشترکہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورینیئم کی غیر ضروری افزودگی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر ایک جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں

اجلاس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ کے خلاف ایران میں گرفتاری اور سزائے موت کے مطالبات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، جب کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کے مؤقف کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Back to top button