ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نےکانزفلمی اعزازنام کرلیا

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلمی میلے میں اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ایران کے منحرف ہدایت کار جعفر پناہی نے اپنی فلم”اٹ وازجسٹ ایکسیڈنٹ“کے لیے ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا۔

ایرانی ہدایت کار جعفر نے اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک (ایران) کو ’آزادی‘ کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔

ہدایت کار جعفر پناہی کو 2010 سے پابندی کا سامنا ہے، انہیں ہدایت کاری کے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ انہیں 2 بار جیل بھی ہوچکی ہے۔ان کی فلم ’اٹ واز جسٹ این ایکسیڈینٹ‘ 5 عام ایرانیوں کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک ایسے شخص کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں جیل میں ان پر تشدد کرتے تھے۔ ہدایت کار نے اپنے جیل کے تجربے کو اس فلم میں پیش کیا ہے۔

Back to top button