ڈپریشن سے جسم پر بڑے منفی اثرات بڑھنےکاانکشاف

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ڈپریشن کے نتیجے میں دماغ ساخت تبدیل ہوتی ہے اور دماغ کی عمر معمول سے زیادہ تیزی سے بڑھنے لگتی ہے۔
ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
دماغی عمر کی رفتار بڑھنے سے اہم دماغی افعال جیسے یادداشت اور دیگر تنزلی کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن سے دماغی عمر کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور ان کے دماغ حقیقی عمر سے زیادہ عمر کا نظر آنے لگتا ہے۔ اس تحقیق میں 670 افراد کے دماغی اسکینز کیے گئے جن میں سے 239 افراد ڈپریشن کے شکار تھے۔ان کی دماغی عمر کا تعین دماغی خظوں کی موٹائی سے کیا گیا۔