کیا اداکارہ صبا قمر چپکے سے شادی کرنے والی ہیں؟

محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد شادی سے توبہ کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ صبا قمر حال ہی میں اپنی نئی فلم ’’کملی‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے ساتھ فلم ساز سرمد کھوسٹ اور اداکار عمیر رانا بھی موجود تھے۔ شو کے دوران اداکارہ نے آنے والی فلم ’کملی‘ پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ فلم کا کردار ان کا اب تک کا منفرد اور مشکل کردار ہے، پروگرام میں ’کملی‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ عمیر رانا کی بھی تعریفیں کیں۔
مراعات یافتہ طبقے سے دو ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے
پروگرام کے دوران ایک مداح نے صبا قمر سے سوال کیا کہ پورے پاکستان کے لڑکے ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں، وہ کب شادی کریں گی؟ مداح کے سوال پر پہلے تو اداکارہ ہنس پڑیں اور بعد ازا موبائل فون اٹھا کر کسی نامعلوم شخص کے ساتھ فون پر بات کرنے کی اداکاری کرتے ہوئے کال پر موجود فرضی شخص سے پوچھا کہ وہ کب ’’ہاں‘‘ کہیں گے؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ چلو سال کے آخر تک انتظار کر لیتے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے فون کال کے بہانے سال کے اختتام تک شادی کرنے کی بات کرنے پر یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر صبا قمر 2022 کے ختم ہونے تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے اس سے پہلے ندا یاسر کے مارننگ شو میں بھی شادی اور محبت پر کھل کر بات کی تھی اور ذو معنی جملوں میں عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی پیا گھر سدھار جائیں گی۔ ندا یاسر کے سوال کے جواب میں صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کے لیے آلو قیمہ بنانا سیکھ رہی ہیں اور جلد ہی میڈیا اور مداحوں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے لیے یہ سیکھ رہی ہیں۔
ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئے گا جس کا لوگوں کو انتظار ہے۔ صبا نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اکثر سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کر کے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتائیں گی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ شادی میں اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو دیکھنا چاہیں گی اور شادی کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا میں تقریبات کی ویڈیوز جاری کریں گی۔صبا قمر نے شرماتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد دوستوں اور رشتے داروں کے لیے پارٹی کا اہتمام کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کی کہانی سنائی تھی اور بتایا تھا کہ وہ جس مرد سے محبت کرتی تھیں وہ سالہا سال ان کو شادی کا جھانسہ دیتا رہا لیکن پھر ایک روز اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ اس دھوکے کے بعد ان کا شادی سے ایمان آٹھ چکا ہے ،اب وہ شادی کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچیں گی۔
