ٹی ٹی پی کیساتھ سیزفائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہکالعدم تنظیم سے 2021 میں مذاکرات شروع ہوئے، یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں۔

جونی ڈیپ کی بیوی امبر کو شوہر سے زیادہ جرمانہ کیوں ہوا؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہافغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے،مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اور اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔

انہوں نے کہا مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اور اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔
خیال رہے کہ18 مئی کو طالبان کی ثالثی میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 30 مئی تک جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کو 30 مئی تک برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی لیکن مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی تھی۔

Back to top button