شفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا اور صحت یاب ہو کر پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔
صدر مملکت نے الیکشن، نیب ترمیمی بل نظرثانی کیلئے بھجوا دیئے
انہوں نے پارٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے لیے مشکور رہوں گا۔
خیال رہے کہ29 مئی کوسابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ انہیں لبلبے کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل داخل کروایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے خبریں زیر گردش تھیں کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ بعدازاں اس حوالے سے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے تردید کی تھی۔
